کوئٹہ: (ہفتہ : 27 ستمبر 2025) بلوچستان کے ضلعی صدر مقام پنجگور میں مسافر بس اور پک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد جاں جهلس کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی لیکن ایک زخمی کی ہسپتال منتقلی سے قبل موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی بعدازاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔