کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز: ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

news-details

کراچی:(پیر24 جنوري 2022ع) کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گارڈن، صدر اور سول لائنز کے مخصوص مقامات پر پابندیاں رہیں گی۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ تین اور اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، شہریوں کے غیر ضروری نکلنے پر پابندی سمیت کورونا مریض کے گھروں میں قرنطینہ رہنے کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔