پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق

news-details

لاہور(آن لائین انڈس، 17 جولائی، 2022عہ) وزیر داخلہ پنجاب عطا ءتارڑ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی، صوبائی وزیرداخلہ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کو مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران دوفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتار کی حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب عطا ء تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گلِ کے ہمراہ ایف سی کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں، شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر داخلہ پنجا کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے تھے.